عدالتی فیصلہ گڈگورننس اور اداروں کی فتح ہے ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کاردعمل

عدالتی فیصلہ گڈگورننس اور اداروں کی فتح ہے ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کاردعمل
عدالتی فیصلہ گڈگورننس اور اداروں کی فتح ہے ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کاردعمل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ گڈگورننس اور اداروں کی فتح ہے ،فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں،انہوں نے کہا میں اپنے تمام دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری بھرپور سپورٹ کی ، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس میں اصلاحات کا عمل اسی طرح جاری رہے گا، اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم غریبوں کی خدمت کر سکیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کے آئی جی اے ڈی خواجہ کے ہٹانے کے فیصلے کو کالعدم قرا ددیتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت کو پولیس ریفارمز کا حکم دیا ہے اور اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : کراچی