وہ مشروب جو بریانی، کڑاہی گوشت اور چپلی کباب کا مزہ دوبالا کرے
لاہور(ویب ڈیسک) کون سا مشروب کراچی کی بریانی، لاہور کے کڑاہی گوشت اور پشاور کے چپلی کباب کا مزہ یکساں دوبالا کرتا ہے؟انواع و اقسام کے کھانے پاکستان کی ثقافت کا بڑا حصہ ہیں۔ ہفتے کا اختتام ہو یا کوئی اور چھٹی، پاکستانی بڑی تعداد میں ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں۔ سڑک کنارے سفر کرتے ہوئے بھی ہمیں جابجا ریستوران ملتے ہیں جن پر لاتعداد پرلطف کھانے دستیاب ہوتے ہیں۔ ان ہوٹلوں پر کھانے کے انتخاب کے ساتھ ساتھ مشروب کا انتخاب بھی ہماری ترجیح کا مرکز ہوتا ہے۔
اس سے قطع نظر ہمارے کھانے ہر پاکستانی کا فخر بھی ہیں۔ ہر شہر کے گلی محلوں میں ایک بحث عموماً چھڑی ہوتی ہے کہ کس شہر کی کون سے اشیائے خورونوش مشہور ہیں۔ کھانوں کے حوالے سے ہر پاکستانی کی پسند مختلف ہو سکتی ہے لیکن کھانے کے ساتھ ٹھنڈا مشروب ہر ایک کی پسند ہوتا ہے۔
کس پاکستانی کو کون سا کھانا پسند ہے اور کس شہر کی کون سی ڈش مشہور ہے، اس سے قطع نظر جب مشروب کی بات آئے تو ہمارے خیال میں سیون اپ ہر ایک کی پسند قرار پاتا ہے کیونکہ یہی وہ مشروب جو ہر شہر کے، ہر طرح کے کھانوں کا مزہ یکساں دوبالا کرتا ہے۔سیون اپ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جو لوگ کھانوں اور مشروبات کے متعلق کچھ زیادہ نہیں جانتے وہ کسی بھی کھانے کے ساتھ سیون اپ استعمال کریں، یقینا آئندہ وہ کوئی بھی کھانا سیون اپ کے بغیر نہیں کھائیں گے۔
سیون اپ وہ مشروب ہے جو ہمیشہ سے پاکستانی کھانوں اوران سے منسلک پاکستانی ثقافت کی نمائندگی خوش خوراک پاکستانیوں کے کھانے کے ذوق کی غمازی کرتا آ رہا ہے۔
کھانوں اور مشروبات کے علاوہ موسیقی بھی ہماری ثقافت کا ایک حصہ ہے۔ کھانے کے ساتھ اگر بہترین موسیقی کا انتظام ہو تو اس کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سیون اپ نے ’منا لو فوڈ کا لَو وِد سیون اپ‘ کا گیت متعارف کروایا جو سالوں سے خوش خوراک پاکستانیوں کا ’ترانہ‘ بنا ہوا ہے۔
امسال سیون اپ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی مہم چلا رہا ہے جس میں آپ سیون اپ کے اس گیت لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور سیون اپ کی مصنوعات جیت سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ خوش خوراک پاکستانی ہماری اس مہم اور اپنے کھانوں کے ذوق سے حظ اٹھا رہے ہوں گے۔ویڈیو دیکھئے