سنٹوریس انتظامیہ نے ’پنڈی بوائز‘ کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، وہ کام کردیا جس کے بارے میں انہوں نے سوچا بھی نہ تھا

سنٹوریس انتظامیہ نے ’پنڈی بوائز‘ کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، وہ کام کردیا جس ...
سنٹوریس انتظامیہ نے ’پنڈی بوائز‘ کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، وہ کام کردیا جس کے بارے میں انہوں نے سوچا بھی نہ تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنٹوریس مال اسلام آباد نے انٹری فیس 500 روپے کیا مقرر کی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، پنڈی بوائز نے وہ ہڑبونگ مچائی کہ سنٹوریس انتظامیہ کو وضاحت کرنا پڑ گئی اور لوگوں کو بتانا پڑا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد صرف ان ’چھڑوں‘ کو یہاں آنے سے روکنا تھا جو فیملیز کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ سنٹوریس انتظامیہ نے نہ صرف اپنی پالیسی کی وضاحت کی ہے بلکہ پنڈی بوائز کے پرزور مطالبے پر ٹوکن فیس بھی ختم کردی ہے۔
سنٹوریس مال انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال ہونے کی وجہ سے یہاں ہر طرح کے لوگ آتے ہیں، کچھ لوگ تفریح طبع کرتے ہیں تو کچھ شاپنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایسے میں کچھ ایسے کنوارے بھی سنٹوریس مال میں آدھمکتے ہیں جو فیملیز کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ انتظامیہ کو بار بار شکایات موصول ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مال میں انٹری کیلئے 500 روپے کی فیس مقرر کردی جائے تاکہ یہاں ’ویلے‘ لوگوں کی آمد میں کمی لائی جا سکے۔انتظامیہ نے یہ پالیسی واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسٹمرز کی جانب سے اس پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اس لیے یہ پالیسی ختم کردی گئی ہے۔

اسی اعلامیے کے تسلسل میں جاری کیے گئے ایک اور بیان میں سنٹوریس انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ پالیسی فیملیز کو پرسکون ماحول فراہم کرنے کیلئے عید کے دنوں میں متعارف کرائی گئی تھی جس کے بعد اب دوبارہ نارمل روٹین میں لوگ سنٹوریس میں آسکتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -