پریانکاچوپڑا کی شادی ، اداکارہ کی والدہ نے بالآخر خاموشی توڑ دی، واضح اعلان کردیا

پریانکاچوپڑا کی شادی ، اداکارہ کی والدہ نے بالآخر خاموشی توڑ دی، واضح اعلان ...
پریانکاچوپڑا کی شادی ، اداکارہ کی والدہ نے بالآخر خاموشی توڑ دی، واضح اعلان کردیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے کیرئیر کے عروج اور امریکہ میں موجود ہیں اور اب ان کے چاہنے والے بھی ان کی شادی کیلئے پریشان دکھتے ہیں لیکن اب پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے ان کی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑدی اور کہاکہ پریانکا جس قدر کیریئرمیں آگے نکل چکی ہے ، اسے شادی کے لیے کمپرومائز کرنے کی ضرورت نہیں اور آج کل کے دور میں عمر اتنا بڑا مسئلہ نہیں، پریانکا بہت سمجھدار لڑکی ہے اسے میری یا کسی اور کی نصیحت کی کوئی ضرورت نہیں وہ اپنے فیصلے خود کرسکتی ہے اور جب وہ چاہے گی اس وقت شادی کرے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کی والدہ نے ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریانکا کی شادی کے بارے میں بہت فکرمند رہتی تھیں اور چاہتی تھیں کہ وہ جلد سے جلد اپنی زندگی میں سیٹل ہوجائے لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیٹی اپنے کیرئیر میں بہت آگے بڑھ چکی ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا ان دنوں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”گستاخیاں“ میں کام کرنے سے انکارکرنے پرمیڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ، کہاجارہا ہے کہ پریانکا اور بھنسالی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے پریا نکا نےفلم کرنے سے منع کیا تاہم پریانکا کی والدہ نے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے ان کی بیٹی نے فلم میں کام کرنے سے منع کیا۔

مزید : تفریح