آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم پشاور کا کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان

آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم پشاور کا کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان
آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم پشاور کا کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان

  

پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخواہ کے معروف تعلیمی ادارے آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم پشاور نے کرکٹ اور سکواش کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے پر معروف کھلاڑیوں کرکٹر عمر گل ، فخر زمان ، زوہیب خان، یا سر شاہ اور عمران خان سکواش چمپئین قمر زمان ، جان شیر خان اور صحافی امجد عزیز ملک اور آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب کے کوچ محمد اصغر کو گولڈ میڈل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں 11ستمبر بروزِ پیر صبح 11بجے ایک تقریب منعقد ہورہی ہے, اس تقریب میں آئی سی ایم ایس کالج سسٹم میں داخلہ لینے والے فرسٹ ائیر کے طلباءشرکت کرئینگے .اس سالانہ تقریب میں آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم کے روحِ رواں ملک تجمل حیات خان جہاں نئے آنے والے طلباءکو خوش آمدید کہیں گے ,وہا ں ان معروف شخصیات کو گولڈ میڈل بھی پہنائیں گے. واضح رہے کہ جہاں آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم کی انتطامیہ کالج سسٹم میں آنے والے نئے طلباءکے اعزاز میں تقریب ہر سال منعقد کرتی ہے, وہاں اس بار ان کھلاڑیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرے گی۔

مزید : کھیل