ہمایوں سعید بھی کرینہ کپور کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

ہمایوں سعید بھی کرینہ کپور کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
ہمایوں سعید بھی کرینہ کپور کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید بھی بالی ووڈ حسیناﺅں کے دیوانے نکلے۔

انہوں نے بالی ووڈ کی بے بو  کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔نجی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ فلمیں اور ڈرامے کئے لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں۔

معروف پاکستانی فاسٹ بالر رومان رئیس کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئی

اداکار نے کہا کہ اگر انہیں کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور فلم کریں گے۔ انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے نا صرف کرینہ کی تعریف کی بلکہ انہوں نے بالی وڈ ادکارہ ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی خوب سراہا۔واضح رہے کہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم "میں پنجاب نہیں جاو191ں گی" میں ہمایوں سعید نے مرکزی کردار ادار کیا ہے۔

مزید : تفریح