اسرائیلی وزیراعظم کا عربوں سے خفیہ تعلقات کا انکشاف

اسرائیلی وزیراعظم کا عربوں سے خفیہ تعلقات کا انکشاف
اسرائیلی وزیراعظم کا عربوں سے خفیہ تعلقات کا انکشاف

  

القدس(آئی این پی ) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ جن عرب ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے امن معاہدے نہیں انکے ساتھ مختلف سطح پر خفیہ تعاون چل رہا ہے،اسرائیلی تاریخ میں اتنے زیادہ رابطے ایسے ملکوں سے کبھی نہیں ہوئے جو ان دنوں ہورہے ہیں۔ وہ اسرائیلی دفتر خارجہ میں نئے عبرانی سال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

عرب لیگ اور عرب پارلیمان کا برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا اظہار

نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی تعلقات خصوصا لاطینی امریکہ کے ملکوں کے ساتھ رابطوں کا دائرہ وسیع کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ عرب اسرائیل تعلقات کی کھڑکیاں بھی کھلی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی