ٹکٹ خریدنے کے لیے ایک آدھ گھنٹہ انتظار کرنے میں مایوس نہیں ہونا چاہیے:نجم سیٹھی

ٹکٹ خریدنے کے لیے ایک آدھ گھنٹہ انتظار کرنے میں مایوس نہیں ہونا چاہیے:نجم ...
ٹکٹ خریدنے کے لیے ایک آدھ گھنٹہ انتظار کرنے میں مایوس نہیں ہونا چاہیے:نجم سیٹھی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹکٹس کے معاملے میں کسی سے زیادتی نہیں کررہے ،مسائل ضرور ہیں لیکن ٹکٹس لینے والوں کی تعداد اور جوش بہت زیادہ ہے ،ٹکٹ خریدنے کے لیے ایک آدھ گھنٹہ انتظار کرنے میں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل سے 5دن پہلے ہی ٹکٹیں بک گئی تھیں ۔لاہور میں آزادی کپ کے لوگوں کی تقریب رونمائی کے موقع پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کی سپورٹ کی ضرورت ہے،ہمیں دنیا کو مثبت پہلو دکھانا ہے ،اس ایونٹ کی کامیابی سے مستقبل میں ملک میں مزید کرکٹ آئے گی ،آزادی کپ ہمارے لیے بہت اہم ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آزادی کپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہو گا تو سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی کپ کے میچز کراچی میں کرانے کے لیے بہت کوشش کی لیکن تھوڑی جدوجہد کے بعد انٹرنیشنل ٹیمیں کراچی آئیں گی کیونکہ کراچی کے حالات سے ہم مطمئن ہیں لیکن بین الاقوامی برادری مطمئن نہیں ہے ۔

مزید خبریں :” او بھائی یہ تصویر نہیں لگانی تھی۔۔۔“ یوم دفاع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے عمر اکمل نے ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی کہ پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑے

مزید : قومی