چٹا گانگ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

چٹا گانگ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
چٹا گانگ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹا گانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 7وکٹوں سے مہمان ٹیم کو شکست دے دی۔ جبکہ سیریز 1-1سے برابر ہو گئی۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلیے کوشاں ، سپانسرز نے ہمیشہ پی سی بی کے ہر ایونٹ کیلیے بھرپور ساتھ دیا : نجم سیٹھی
تفصیلات کے مطابق ظہور احمد اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے آخری میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا اپنی پہلی اننگ میں 377رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی جبکہ بنگلہ دیش پر 72رنز کی برتری حاصل کی۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیاتو شروع سے ہی وکٹیں گرنے لگیں۔ اوپنر سومیا سرکار 11رنز کے مجموعہ پر 9رنز بنا کر چلتے بنے۔تمیم اقبال بھی جلد ہی ہمت ہار بیٹھے اور 12رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔آسٹریلین باﺅلرز نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے ہی نہیں دیا۔امرلقیس 15، شکیب الحسن 2، جبکہ ناصر حسین 5رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان مشفیق الرحیم نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے 31رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو اچھا سکور فراہم نہ کر سکے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 157رنز بنا کر لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 60رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ مجموعی طور پر میچ میں 13وکٹیں لے کر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کو جیت کیلیے محض 86رنز کا ہدف ملا جو اس نے 16ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔گلین میکسویل 25رنز بنا کر نا قابل شکست رہے جبکہ اسٹیون اسمتھ اور پیٹر ہنڈز کومب نے 16،16رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان، شکیب الحسن اور تیج الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں جیت کر سیریز برابر کر دی۔ اس قبل پہلا میچ بنگلہ دیش نے ڈھاکہ میں 20رنز سے جیتا تھا۔

مزید :

کھیل -