وہ ملک جس نے ایشیا کے تمام ملکوں میں کام کرنے والے اپنے 2 لاکھ شہری فوری طور پر نکالنے کا فیصلہ کرلیا، جنگ کا خطرہ، انتہائی شدید ہوگیا کیونکہ۔۔۔

وہ ملک جس نے ایشیا کے تمام ملکوں میں کام کرنے والے اپنے 2 لاکھ شہری فوری طور پر ...
وہ ملک جس نے ایشیا کے تمام ملکوں میں کام کرنے والے اپنے 2 لاکھ شہری فوری طور پر نکالنے کا فیصلہ کرلیا، جنگ کا خطرہ، انتہائی شدید ہوگیا کیونکہ۔۔۔

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کی طرف سے جاپان کے اوپر سے میزائل تجربہ کرنے اور حالیہ ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد خطے میں کشیدگی انتہاءکو پہنچ چکی ہے اور دنیا پر عالمی جنگ مسلط ہونے کا خدشہ بہت بڑھ چکا ہے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکولم ٹرنبل نے خطرے کو بھانپتے ہوئے ایشیاءبھر میں سیاحت اور کام کی غرض سے موجود تمام آسٹریلوی باشندوں کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن اس آدمی کا روہنگیامسلمانوں کے قتل عام میں کیا کردار ہے ؟جان کر آپ اس کی شکل دیکھنا بھی پسند نہ کریں گے

رپورٹ کے مطابق اس وقت ایشیائی ممالک، بشمول جاپان، چین اور جنوبی کوریا، میں 2لاکھ سے زائد آسٹریلوی شہری موجود ہیں۔ وزیراعظم میلکولم ٹرنبل نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر حکومتی ویب سائٹ ’سمارٹ ٹریولر‘ پر خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔ اس ہدایت کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ ”شمالی کوریا کے حالیہ تجربات کی وجہ سے اس وقت جنگ چھڑنے کا جس قدر خدشہ ہے، اتنا کورین جنگ کے بعد پہلے کبھی نہیں ہوا۔ مستقبل میں شمالی کوریا کی طرف سے مزید ایسے اقدامات اور مخالف ملکوں کی طرف سے کسی بھی طرح کے ردعمل کے خدشے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔“ رپورٹ کے مطابق جو آسٹریلوی شہری اس ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہوں گے انہیں حکومت حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی وقت موبائل فون پر الرٹ بھیج کر واپس اپنے ملک پہنچنے کی ہدایت کر سکتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی