صرف 70 ہزار روپے میں برطانیہ کا شہری بننے کی سہولت متعارف کروادی گئی

صرف 70 ہزار روپے میں برطانیہ کا شہری بننے کی سہولت متعارف کروادی گئی
صرف 70 ہزار روپے میں برطانیہ کا شہری بننے کی سہولت متعارف کروادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ممالک، بالخصوص برطانیہ، شدت پسند تنظیم داعش کی ہٹ لسٹ پر ہے جس کی وجہ سے وہاں خاطر خواہ سکیورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ اب ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں ایسا ہولناک انکشاف کر دیا ہے کہ برطانوی سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ رپورٹ میں اخبار نے بتایا ہے کہ کچھ جرائم پیشہ گینگ یورپ جانے والے غیرقانونی تارکین وطن کو محض 500پاﺅنڈ (تقریباً70ہزار روپے) میں اصلی برطانوی پاسپورٹس فروخت کر رہے ہیں اور انہیں برطانوی شہریت دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک رپورٹر نے خفیہ طور پر ان میں سے ایک گینگ کے اراکین سے رابطہ کیا جنہوں نے اسے 500پاﺅنڈ کے عوض برطانوی پاسپورٹ دے دیا۔

ایک طالبہ نے اہرام مصر سے بھی 10 ہزار سال پرانی ایسی جگہ ڈھونڈ نکالی کہ دیکھ کر پوری دنیا دنگ رہ گئی، آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ۔۔۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال قبل تک ان چوری کے برطانوی پاسپورٹس کی قیمت 2ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3لاکھ روپے) تھی۔ حالیہ عرصے میں اس کی قیمت میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ صرف 500پاﺅنڈ میں فروخت ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خفیہ انٹرنیٹ ’ڈارک ویب‘ پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی دستاویزات دستیاب ہیں جو پاسپورٹ و دیگر حکومتی دستایزات کی تیاری، بینک اکاﺅنٹس کھلوانے اور بھاری قرض لینے میں استعمال ہو سکتی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’یہ پاسپورٹ داعش کے شدت پسندوں کے ہاتھ بھی لگ سکتے ہیں اوروہ برطانیہ پہنچ کر دہشت گردی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔‘ سینئر پولیس آفیسر روب وین رائٹ کا کہناتھا کہ ”اس وقت چوری کے پاسپورٹس یورپ کے لیے تیزی سے بڑھتا ہوا مسئلہ بن چکے ہیں اور ایسے پاسپورٹس کے حامل افراد کو یورپ میں داخل ہونے سے روکنا بارڈر سکیورٹی فورسز کے لیے ناممکن ہو رہا ہے۔“

مزید :

برطانیہ -