وہ اسلامی ملک جہاں امریکہ پیشاب کیلئے جانے والوں کو بھی آسمان سے نشانے لے کر مار دیتا ہے

وہ اسلامی ملک جہاں امریکہ پیشاب کیلئے جانے والوں کو بھی آسمان سے نشانے لے کر ...
وہ اسلامی ملک جہاں امریکہ پیشاب کیلئے جانے والوں کو بھی آسمان سے نشانے لے کر مار دیتا ہے

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں امریکی فوج کئی سال سے شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہی تھی۔اب تک تو وہ بڑے ٹھکانوں اور بڑی تعداد میں نقل و حرکت کرتے شدت پسندوں کو نشانہ بنا تی آ رہی تھی لیکن اب اس نے ایک دو کی تعداد میں بھی شدت پسندوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی جہاز پیشاب کی حاجت کے لیے جانے والے شدت پسندوں کو بھی تلاش کرکے نشانہ بنا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شامی حکومت اور شدت پسندوں میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سرنڈر کرنے والے شدت پسندوں پر حکومتی افواج اور ان کے حامی جنگجو فائر نہیں کریں گے۔ اس معاہدے کے بعد ملک کے مشرقی حصے سے 17بسوں پر مشتمل شدت پسندوں کا ایک قافلہ عراقی سرحد کی طرف روانہ ہوا جس میں 300سے 500شدت پسند اور ان کے اہلخانہ شامل ہیں۔

’فوراً یہ کام کردو ورنہ تمہیں راکھ کا ڈھیر بنادیں گے‘ ایٹم بم تجربے کے بعد شمالی کوریا نے بالآخر امریکہ سے سب سے بڑا مطالبہ کردیا، سب سے خطرناک خبر آگئی

امریکی لڑاکا طیارے اس قافلے کی نگرانی کر رہے ہیں اور جیسے ہی ان کی کوئی گاڑی یا کوئی شخص قافلے سے زیادہ دور ایک طرف نکلتا ہے تو اس پر بمباری کر دی جاتی ہے۔ اب تک امریکی طیارے کئی گاڑیوں کو نشانہ بنا چکے ہیں جنہوں نے قافلے سے الگ ہونے کی کوشش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق قافلے کا جو شخص رفع حاجت کے لیے بھی قافلے سے زیادہ دور جانے کی کوشش کرتا ہے اس پر بم برسا دیئے جاتے ہیں۔اس حوالے سے فارن پالیسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی فوج کے کرنل ریان ڈیلن کا کہنا تھا کہ ”چاہے شدت پسند پیدل فرار ہونے کی کوشش کریں یا رفع حاجت کے لیے باہر نکلیں، جہاں ان پر بمباری ممکن ہو گی ہم کریں گے۔“

مزید : بین الاقوامی