یہ کس چینی کمپنی کا پاکستان میں پہلا سٹور ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

یہ کس چینی کمپنی کا پاکستان میں پہلا سٹور ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی ...
یہ کس چینی کمپنی کا پاکستان میں پہلا سٹور ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی عالمی شہرت یافتہ الیکٹرانکس کمپنی شیاﺅ می نے پاکستان میں اپنا پہلاسٹور فیصل آباد شہر میں کھول دیا ہے۔ پاکستان میں اس سٹور کا قیام کمپنی کیجانب سے اپنی مقبول عام پراڈکٹس کو صارفین تک بآسانی اور بروقت پہنچانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

شیاﺅمی موبائل فون بنانے والی دنیا کی پانچویں بڑی کمپنی ہے، جو سمارٹ فون کے علاوہ موبائل ایپس، لیپ ٹاپ اور متعلقہ کنزیومر الیکٹرانکس بھی بناتی ہے۔ کمپنی کے موبائل فونز میں Mi سیریز، Mi نوٹ سیریز، اور Redmi سیریز کے سمارٹ فون شامل ہیں۔ اسی طرح لیپ ٹاپ میں Mi Note Book Air نمایاں ہے۔

فیصل آباد میں کھولے گئے نئے سٹور کے مناظر نے دیکھنے والوں کو واقعی حیران کر دیا ہے۔ اس میں کمپنی کی جدید ترین پراڈکٹس ڈسپلے کی گئی ہیں جنہیں صارفین کمپنی کے اعتماد اور بھروسے کے ساتھ مناسب ترین قیمت پر خرید سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پروپاکستانی پر نئے شیاﺅ می سٹور کی متعدد تصاویر شائع کی گئی ہیں، جنہیں دیکھنے والے صارفین کا یقینا دل چاہے گا کہ پہلی فرصت میں ہی یہاں خریداری کیلئے پہنچ جائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس