پاکستانی دلہن نے اپنے ہاتھوں پر مہندی سے کس کی تصویر بناڈالی؟ دیکھ کر دولہا کے ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

پاکستانی دلہن نے اپنے ہاتھوں پر مہندی سے کس کی تصویر بناڈالی؟ دیکھ کر دولہا ...
پاکستانی دلہن نے اپنے ہاتھوں پر مہندی سے کس کی تصویر بناڈالی؟ دیکھ کر دولہا کے ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)دلہن کو مہندی لگانے کی روایت مشرقی شادیوں کا حصہ صدیوں سے ہے لیکن جدید دور نے اس روایت میں بھی دلچسپ تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں۔ لوسٹوری مہندی (Love Story Henna) بھی ایک ایسا ہی دلچسپ رجحان ہے جو کچھ عرصہ قبل سامنے آیا اور اب بہت مقبول ہو چکا ہے۔ اس میں دلہنیں اپنے ہاتھوں اور بازﺅں پر اپنی پسند کی تصاویر بنواتی ہیں، جو عموماً محبت کی کہانی بیان کرتی ہیں، اور عموماً دولہے کی تصویر اس ڈیزائن کا لازمی حصہ ہوتی ہے۔

11 سالہ بچی کا ایسا کام کہ ارب پتی بن گئی، دولت مند بننے کے خواہشمند افراد کے لئے شاندار مثال قائم کردی
اس نئے رجحان سے متاثر دلہن یٰسمین سندھو نے بھی اپنی مہندی کے ڈیزائن میں اپنے دولہے رکی گل کی تصویر بنوائی، لیکن ساتھ ہی ایک اور تصویر بھی بنوا ڈالی جسے دیکھنے والے بے حد حیران ہیں۔ انہوں نے اپنے دولہے کے ساتھ اپنے پیارے کتے ٹوبی کی تصویر بنوائی ہے کیونکہ وہ یہ تصور بھی نہیں کر سکتی تھیں کہ ٹوبی ان کی شادی کا حصہ نہ ہو۔ اس کتے کو نہ صرف شادی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت ملی بلکہ دلہن نے اپنی مہندی کے ڈیزائن میں بھی اسے نمایاں مقام دیا۔


یٰسمین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کتا بے سہارا ملا تو انہوں نے رحم کھا کر اسے اپنے پاس رکھ لیا۔ تب انہیں اندازہ نہیں تھا کہ جلد ہی یہ ان کی زندگی کا ایسا لازمی حصہ بن جائے گا کہ جس سے وہ ایک پل کی دوری بھی برداشت نہیں کریں گی۔ شادی کے بعد بھی ٹوبی ان کے ساتھ ہی رہے گا، اور خوش قسمتی سے رکی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ وہ بھی ٹوبی سے ملنے کے بعد اس کے دوست بن چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -