وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے سی ایم ہاﺅس میں سوئمنگ پول بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے سی ایم ہاﺅس میں سوئمنگ پول بنانے کا فیصلہ واپس لے ...
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے سی ایم ہاﺅس میں سوئمنگ پول بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیر اعلی ہاﺅس میں نیا سوئمنگ پول بنانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا۔

بلوچستان میں مغربی سرحد کے پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے: احسن اقبال

حکومتی ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت پہلے ہی وزیراعلیٰ ہاوس کوسرکاری مہمان خانے میں بدلنے کافیصلہ کرچکی ہے،مجوزہ سوئمنگ پول وزیراعلیٰ نہیں بلکہ سرکاری مہمانوں کیلیے بنایاجاناتھا۔ترجمان کے مطابق سوئمنگ پول نئے سرکاری مہمان خانے کی تزین وآرائیش کاحصہ تھا تاہم اب وزیر اعلی پرویز خٹک نے یہ فیصلہ واپس لے لیا۔

مجوزہ پول کے لئے ٹینڈر گزشتہ روز آیا تھا جس میں وزیراعلی ہاﺅس میں نئے سوئمنگ پول بنانے کے لئے قوم کے ایک کروڑ85لاکھ کی خطیر رقم رکھی گئی تھی۔جس کو میڈیامیں شدید تنقید بنا یا جا رہا تھا ۔

مزید : پشاور