’میرا نام یاسمینا ہے اور میں اس انتہائی اہم شخص کو ڈھونڈنا چاہتی ہوں جو پشاور میں رہتا ہے، وہ شخص میرا۔۔۔‘ یورپی لڑکی نے سوشل میڈیا پر ایسا پیغام جاری کردیا کہ پورا پاکستان اس شہری کو ڈھونڈنے لگ گیا

’میرا نام یاسمینا ہے اور میں اس انتہائی اہم شخص کو ڈھونڈنا چاہتی ہوں جو ...
’میرا نام یاسمینا ہے اور میں اس انتہائی اہم شخص کو ڈھونڈنا چاہتی ہوں جو پشاور میں رہتا ہے، وہ شخص میرا۔۔۔‘ یورپی لڑکی نے سوشل میڈیا پر ایسا پیغام جاری کردیا کہ پورا پاکستان اس شہری کو ڈھونڈنے لگ گیا

  

لندن(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا معاملہ سامنے آ جاتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی معاملہ حال ہی میں سامنے آیا تو خصوصاً پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور ہر کوئی اس کے متعلق بات کرتا نظر آ رہا ہے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک یورپی لڑکی کی اپیل سے شروع ہوا، جو اپنے پاکستانی والد کی تلاش میں ہے اور اس نے اس سلسلے میں پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اس 26 سالہ لڑکی کا تعلق یورپی ملک مالدووا سے ہے اور اس کا نام یاسمینا ڈیرے جووز کایا ہے۔ یاسمینا نے اپنی اپیل میں لکھا ہے ”مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے، میں ایک بہت اہم شخص کی تلاش میں ہوں۔ میں نے اپنے والد کو آج تک نہیں دیکھا اور اب میں انہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔ وہ پاکستان کے شہر پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور خصوصاً اس شہر والوں سے اپیل ہے کہ انہیں ڈھونڈنے میں میری مدد کریں۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ پشاور میں ہی ہیں۔

شادی کی تقریب میں پاکستانی دولہا دلہن سب کے سامنے بیٹھے کیا کام کررہے ہیں؟ وہ کام جو آج تک کسی نے اپنی شادی پر نہ کیا، دیکھ کر سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکیوں نے اپنے منگیتروں سے اسی چیز کی خواہش کا اظہار شروع کردیا

وہ 80ءکی دہائی میں مالدووا میں پڑھنے کیلئے آئے تھے جہاں ان کی ملاقات میری والدہ سے ہوئی اور 1990ءمیں انہوں نے شادی کی۔ میری پیدائش جنوری 1991ءمیں ہوئی۔ اسی سال اگست کے مہینے میں وہ پاکستان واپس چلے گئے۔ وہ میری والدہ سے واپس آنے کا وعدہ کرکے گئے تھے لیکن پھر کبھی نہیں لوٹے۔“

یاسمینا آج کل برطانیہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے مالدووا کی اکیڈمی آف اکنامکس سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔یاسمینا نے اپنے والد کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ اپنی ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ یاسمینا والد کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں ”میں بچپن سے ہی اپنے والد کی صورت دیکھنے کو ترستی رہی ہوں۔ میں اپنی ہر سالگرہ کے دن ان کا انتظار کرتی ہوں اور تصور ہی تصور میں ان سے ملاقات کرکے خوش ہوتی ہوں۔اگلے سال میری شادی ہے اور میری شدید خواہش ہے کہ وہ میری شادی کے دن میرے پاس ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس