سعودی عرب نے 23 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے سوات آپریشن میں تباہ ہونے والے سکول بحال کر دیئے

سعودی عرب نے 23 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے سوات آپریشن میں تباہ ہونے والے سکول ...
سعودی عرب نے 23 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے سوات آپریشن میں تباہ ہونے والے سکول بحال کر دیئے

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے سوات میں 23ملین ڈالر کی خطیر رقم سے آپریشن کے دوران تباہ شدہ سکول بحال کر دیے‘ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں بچوں کے جذبات نے سب کے دل موہ لئے

سعودی عرب کی طرف سے سوات میں 23ملین ڈالر کے خطیر فنڈ سے آپریشن کے دوران تباہ شدہ سکول بحال کر دیئے گئے۔ سوات کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن مکمل ہونے کے بعد طلبا تین سال کے بعد سکولوں میں نئے جذبے کے ساتھ واپس آ ئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں بچوں کے جذبات نے سب کے دل موہ لئے۔سکولوں کی بحالی کے بعد یہاں سے نقل مکانی کر کے جانے والے خاندان واپس اپنے آبائی علاقے سوات واپس پہنچے اور طلبا نے سکول جانا شروع کر دیا۔ سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے 23ملین ڈالر سے تباہ شدہ سکولوں کی عمارتیں بھی بحال کی گئیں اور طلباءکو مفت سکول بیگ،ٹفن باکس بھی دیئے گئے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ کے نمائندہ عبداللہ الشعبی،صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ نے ایک سکول کا دورہ کیا اور طلبا سے ملاقات کی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔یونیسیف کے نمائندہ ڈیسن روہرمن نے سعودی فنڈ برائے ترقی کا23ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ان سکولوں میں بچوں کی واپسی میں سعودی حکومت نے شاندار کردار ادا کیا ہے۔سعودی ترقیاتی فنڈ کے نمائندہ عبداللہ الشعبی نے کہا کہ ہمیں اس سکول میں دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے کی بہت خوشی ہے۔سوات کے اس سکول میں سعودی فرمانروا کی ہدایات کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔سعودی ترقیاتی فنڈ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان سہولیات کی مدد سے بچے اپنے بہتر مستقل کی طرف گامزن ہو سکیں گے اور تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

ویڈیو دیکھیں 

مزید : سوات