آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،آسٹریلیا ایک درجے تنزلی بعد 5ویں نمبر پر آگیا
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا اور بنگلہ دیش میں آج ٹیسٹ سیریز ڈرا ہونے سے آسٹریلیا نے آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن کھو دی ،ان کی نئی پوزیشن 97پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ہے۔
آزادی کپ کے میچز کے دوران سیاسی نعرے لگانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق جہاں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست سے دو چار کیا تھا ،وہی ان کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ان کی چوتھی پوزیشن بھی چھین لی۔اس سے قبل آسٹریلیا 100پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان تھی جبکہ نیوزی لینڈ 97پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھی،لیکن بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز برابر ہونے کی وجہ سے یہ 3پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اس کے پوائنٹس97ہو گئے۔آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت 125پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،ساﺅتھ افریقہ 110کے ساتھ دوسرے،انگلینڈ105پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کی ٹیم 93پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیش کو آسٹریلیا سے سیریز ڈرا ہونے میں پانچ پوائنٹس تو ملے لیکن ان کی مجموعی پوزیشن میں کوئی بہتر ی نہیں آئی ،اس وقت یہ 74پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر ہیں۔