بوڑھی عورت سے شادی کی خواہش پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

بوڑھی عورت سے شادی کی خواہش پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا
بوڑھی عورت سے شادی کی خواہش پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

  

ابوجہ( ڈیلی پاکستان آن لائن)نائیجریا میں باپ نے اپنے حقیقی بیٹے کو بوڑھی عورت سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرادیا، پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کر لیا۔

خواتین کو کس عمر کے مرد سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ جدید تحقیق میں ایسا جواب مل گیا جو آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

مقامی پولیس کے مطابق انہوں نے بیٹے کے قتل کے جرم میں باپ اور کرائے کے قاتلوں کو حراست میں لیا ہے ، ملزمان نے تحقیقات کے دوران اقبال جرم کر لیا۔ مقتول جس کا نام چیبوزور ہے اپنے باپ کی اکلوتی اولاد تھا،مقتول نے ایک عورت سے شادی کر رکھی تھی جس سے ایک بیٹا بھی تھا مگر ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ۔ اپنی سابق اہلیہ سے طلاق کے بعد مقتول چیبوزور کی ایک بوڑھی خاتون سے ملاقات ہوئی جس نے اسے شادی کے لئے پروپوز کردیا، جب اس نے اس کا ذکر اپنے باپ سے کیا تو وہ آگ بگولہ ہوگیا اور اسے سبق سکھانے کی ٹھان لی۔ گذشتہ روز مقتول چیبوزور بوڑھی خاتون کو اپنے باپ سے ملوانے لایا جس بعد اس کے باپ نے کرایے کے قاتل بلائے اور انہوں نے اسے ڈرانے کے لئے پیٹنا شروع کردیا مگر ان کے تشدد سے چیبو زور کی موت واقع ہوگئی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس