دہلی میں دو افراد نے ازبک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

دہلی میں دو افراد نے ازبک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
دہلی میں دو افراد نے ازبک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے شہر دہلی کے علاقے واسنگ کنج میں غیر ملکی خاتون کو دو افراد نے چلتی گاڑی میں مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کی جانب سے پیر کی شام پولیس کو کال کی گئی جس کے بعد پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیاہے ،خاتون نے پولیس کا بتایا کہ وہ دہلی کے علاقے ساکیت میں شاپنگ کرنے کے بعد تقریبا ساڑھے نو بجے نکلی تو اس نے گھر جانے کیلئے رکشہ کروایا لیکن رکشہ کچھ دیر دو جا کر خراب ہو گیا تو رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ کسی دوڑی گاڑی کا انتظام کر لیں ،خاتون کا کہناتھا کہ وہ واسنت کنج کے علاقے میں گاڑی کا انتظار کر رہی تھی کہ اتنی دیر میں ایک گاڑی آئی اور اس میں سے دو افراد نے اتر کر مجھے زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور گاڑی چلا دی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔خاتون کا کہناتھا کہ وہ افراد مجھے کھرکی کے علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔پولیس کا کہناہے کہ ازبک خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیا گیاہے جبکہ کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے ،تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی