بھارتی اداکارہ چکر بورتی کی ہوٹل سے نعش برآمد 

بھارتی اداکارہ چکر بورتی کی ہوٹل سے نعش برآمد 
بھارتی اداکارہ چکر بورتی کی ہوٹل سے نعش برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کہلائی جانے والی ٹالی ووڈ کی ایک معروف اداکارہ مشہور ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پایل چکربورتی سیر و تفریح کے سلسلے میں سکم گئی تھیں، جہاں انہوں نے گینگٹاک کے ایک معروف نجی ہوٹل میں کمرہ بک کروایا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہوٹل کے کمرے سے ایک دن تک باہر نہیں نکلیں تو انتظامیہ نے پولیس کو شکایت کی، جس نے ہوٹل کا کمرہ کھولا تو اداکارہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس نے لاش ملتے ہی اداکارہ کی ہلاکت کی تفتیش شروع کردی، تاہم تاحال اس بات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ اداکارہ کی ہلاکت کیسے ہوئی؟پولیس نے بتایاکہ بظاہر اداکارہ نے خودکشی کی، تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
دوسری جانب پایل چکربورتی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار تھیں جبکہ اداکارہ کے سابق شوہر بنگالی اداکار سیانتانی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تاحال یہ یقین ہی نہیں ہو رہا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔خیال رہے کہ پایل سنگھ نے کچھ سال قبل ہی اداکار سیانتانی سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2 سال قبل ایک بیٹا بھی ہوا تھا۔پایل چکربورتی نے بیٹے کی پیدائش کے بعد چند ماہ قبل ہی شوہر سے طلاق بھی لے لی تھی۔انہوں نے کیریئر کا آغاز 2004 میں کیا، اب تک انہوں نے 30 کے قریب فلموں میں کام کیا ہے، علاوہ ازیں انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید :

تفریح -