ڈی ایچ ملتان ولاز ،جنوبی پنجاب ،ملتان اور گرد و نواح کے لوگوں کے لئے جدید طرز تعمیر کا شاندار رہائشی،الاٹیز کے لئے ہاؤس فنانسنگ کی سہولت

07 ستمبر 2018 (01:22)

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب کے عوام کو معیاری اور جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈی ایچ اے ملتان نے حال ہی میں ’’ڈی ایچ اے ملتان ولاز ‘‘ کے نام سے شاندار رہائشی منصوبے کا آغاز کیا ہے ،اس شاندار منصوبے سے جہاں جنوبی پنجاب میں ملتان اور گردونواح کے عوام جدید سہولیات اور منفردطرز زندگی جوپہلے لاہور، کراچی، اسلام آباد میں دستیاب تھیں سے لطف اندوز ہوسکیں گے بلکہ اس منصوبے سے ملتان میں لوگوں کے لئے کاروباری سرگرمیاں بڑھنے اور روزگار کے بے شمار مواقع بھی سامنے آئیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے نے اپنی روایات کی پاسداری اور رہائشی طرز تعمیر میں نت نئی جدتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’ڈی ایچ اے ملتان ولاز‘‘ کا شاندار آغاز کیا ہے جس میں لوگوں نے بڑی دلچسپی اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ،ڈی ایچ اے ملتان ولاز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ایک ایسے دل پذیر طرز رہائش کا نام ہے جہاں جدید آسائشات اور زندگی کے بھرپور تمام تر قدرتی مناظراپنی تمام تر دلفریبی کے ساتھ موجود ہوں گے اور یہاں رہنے والوں کے لئے محفوظ ترین سیکیورٹی انتظام 24گھنٹے میسر ہو گا ، جنوبی پنجاب کے عوام کو معیاری اور جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ان کاادارہ نہ صرف اپنی روایات کی پاسداری کرے گا بلکہ بروقت ترقیاتی کاموں کی تکمیل کرکے یہاں کی عوام کو جلدازجلد خوشیاں فراہم کرے گا۔ڈی ایچ اے انتظامیہ نے ’’ملتان ولاز ‘‘ کے الاٹیز کی سہولت کے لئے ملک کے معروف بینکوں سے معاہدے بھی کئے ہیں جو آسان شرائط پر الاٹیز کو ’’ آسان شریعہ کمپلائنٹ ہاؤس فنانسنگ‘‘ فراہم کریں گے۔ملتان ولاز کے الاٹیز کو اسلامی بینک ، مسلم کمرشل بینک ،فیصل بینک ،عسکری بینک اور میزان بینک میں ڈی ایچ اے ملتان کی جانب سے جاری کئے گئے انٹیمیشن /ایلو کیشن لیٹرز دکھا کر انتہائی آسان شرائط پر ہاؤس فنانس کی سہولت میسر ہو گی ۔اندرون و بیرون ممالک سے ڈی ایچ اے ملتان ولاز میں گھر بنانے اور سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد ڈی ایچ اے ملتان کے یواے این نمبر  189-111-111-61-92پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ شہری ان کی آفیشل ویب سائٹ www.dhamultan.orgکا وزٹ کرتے ہوئے اس شاندار رہائشی منصوبے کے حوالے سے مکمل تفصیلات بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں