شوبز انڈسٹری کو نئی حکومت سے بہتری کی امیدہے:سہراب افگن

شوبز انڈسٹری کو نئی حکومت سے بہتری کی امیدہے:سہراب افگن
شوبز انڈسٹری کو نئی حکومت سے بہتری کی امیدہے:سہراب افگن

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار و ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کو نئی حکومت سے بہتری کی امیدہے پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری حکومتی توجہ کی منتظر ہے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی طرح لالی وڈ بھی جلد اپنا مقام پیدا کرے گی۔گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان کی فلم انڈسٹری نے تیزی سے ترقی کرنا شروع کی ہے اس کی بنیادی وجہ انڈسٹری میں نئے چہرے کی انٹری ہے۔جس کی وجہ سے فیملی سینماگھروں کی طرف لوٹ آئی ہیں اس کریڈٹ انڈسٹری کی بہتری کےئے کوششں کرنے والوں کو جاتا ہے۔

سہراب افگن نے بتایا اچھے موضوعات پر بنے والی فلموں کو سنسر بورڈ بلا خوف خطر پاس کرے کیونکہ یہی فلمیں ہماری تہذیب اور کلچر کی پہچان ہیں۔جو لوگ انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

مزید : کلچر