یوم دفاع پر قومی کھلاڑیوں کے پیغامات ، شہدا کو خراج عقیدت

یوم دفاع پر قومی کھلاڑیوں کے پیغامات ، شہدا کو خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ملک کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان ہے تو ہم سب کی پہچان ہے اور اس کے لئے جان بھی نچھاور کرنی پڑ ی تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں ان خیالات کا اظہار مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور جس طرح سے ہماری افواج نے اس کے دفاع کے لئے قربانیاں دی ہیں اسکی مثال نہیں ملتی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کے سابق اولمپئنز حسن سردار نے کہا کہ پاکستان کے لئے ہم سب مل جل کر ترقی کرنے کی ضرورت ہے اور ہم سب کو پوری دنیامیں اس کی ایک اچھی پہچان بنانے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ پاکستان مستقبل میں پوری دنیا میں ایک مثال ثابت ہوگا جس طرح سے افواج پاکستان نے اس کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرکے خدمات سر انجام دی ہیں اس کی پوری دنیامیں مثال نہیں ملتی اور پاکستان کے ہر شعبہ کے افراد کو اس کی ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اوشنا سہیل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ہی ہم سب کی ترقی ہے اور یوم دفاع کے موقع پر ہم سب کومل کر اپنے پیارے وطن کی سلامتی کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کرنا چاہئیے قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کے شہدا کو سلام پیش کیا۔نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے بھی وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کی تصویر شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔فاسٹ بولر وہاب ریاض نے یوم دفاع پر شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا،
'اس روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹاسکے۔وکٹ کیپر بلے باز عدنان اکمل نے بھی ٹوئٹر پر یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے پیغام دیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی یومِ دفاع پاکستان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا اپنا تعلق بھی وادی تیرہ سے ہے اور شکر ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔