ڈیوڈ بیکہم نے اپنے فٹبال کلب کا نام فائنل کرلیا
میامی(آئی این پی)سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے امریکی فٹبال لیگ ایم ایل ایس میں اپنی ٹیم کے کلب کا نام انٹرنیشل ڈی فٹبال میامی فائنل کرلیا ہے۔ مانچسٹر، رئیل میڈرڈ، پیرس جرمین اور اے سی میلان سے کھیلنے والے کھلاڑی معروف ڈیوڈ بیکہم نے یوایس کی اہم فٹبال لیگ میں اپنی ٹیم مختصر نام انٹر میامی متعارف کرادیا ہے، ان کی ٹیم 2020 سے کھیل کا اغاز کرے گی۔اپنی ٹیم متعارف کروانے پر ڈیوڈ بیکہم کا کہنا تھا کہ یہ میرے اور میری ٹیم کے لیے بہت خوشی کی بات ہے اور میں اپنی ٹیم پر فخر کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ میامی ٹیم کے مالک ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے آج امریکا میں اپنی ٹیم متعارف کرواکراہم قدم اٹھا ہے ۔اس موقع پر ٹیم کے انتظامی مالک جیورج ماس کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس کلب کو دنیا کے بڑے فٹبال کلبوں میں شمارکروائیں۔