جونیئر ایشیا کپ کیلئے15رکنی قومی ٹیم کا اعلان ، روحیل نذیر کپتان مقرر

جونیئر ایشیا کپ کیلئے15رکنی قومی ٹیم کا اعلان ، روحیل نذیر کپتان مقرر

لاہور(آئی این پی)نیشنل جونیئر سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19ایشیا کپ کیلئے 15رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ انڈر 19ایشیا کپ کیلئے 15رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، باسط علی کی سربراہی میں نیشنل جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، ایشیا کپ میں قومی انڈر 19ٹیم کا حصہ بننے والوں میں محمد محسن، صائم ایوب، جہانزیب سلطان، آویز ظفر، وقار احمد، سعد خان، روحیل نذیر (وکٹ کیپر کپتان)، محمد آصف، فرخ عباس، محمد بلال جاوید، جنید خان، موسی خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ارشد اقبال شامل ہیں، جب کہ اظہار احمد، حیدر علی، بلال خان، مختیار احمد اور خیام خان کو اضافی کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔آفیشلز میں صادق محمد ٹیم منیجر، اعظم خان ہیڈ کوچ، محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ، صادق فقیر فیلڈنگ کوچ، عثمان غنی فزیو تھراپسٹ، صبور احمد ٹرینر، عثمان ہاشمی اینالسٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 28ستمبر سے 7اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی