اشیش نہرا رائل چیلنجر زبنگلور کے کوچ مقرراورڈی ویلیئرزبھی دستیاب

اشیش نہرا رائل چیلنجر زبنگلور کے کوچ مقرراورڈی ویلیئرزبھی دستیاب

بنگلور(یواین پی)سابق بھارتی فاسٹ بالر اشیش نہرا کو آئندہ آئی پی ایل سیزن کیلئے رائل چیلنجرز بنگلور کی کوچنگ لیڈرشپ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ گزشتہ سیزن میں انہوں نے بالنگ کوچ کی حیثیت سے فرائض نبھائے تھے۔جیانی انفینٹینونے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔بنگلور(یواین پی)رواں سال مئی میں کھیل سے علیحدگی کا اعلان کرنے والے جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز آئندہ آئی پی ایل سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کریں گے۔ فرنچائز کے چیئرمین سنجیو چوریوال نے تصدیق کی ہے کہ پروٹیز بیٹسمین کی خدمات انہیں حاصل ہوں گی جس کے بارے میں پہلے ہی اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی