ٹیم میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:صادق محمد

ٹیم میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:صادق محمد
ٹیم میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:صادق محمد

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) اے سی سی یوتھ انڈر 19ایشیا کرکٹ کپ کے لئے قومی انڈر 19ٹیم کے منیجر سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پی سی بی نے منیجر بناکر مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر بھرپور طریقے سے پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور ٹیم میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ کے دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈسپلن اور اپنی ترجیعات کے بارے میں ایک تحریری ہدیت نامہ بھی دیا جائے گا جس پر ہر کھلاڑی کو عمل درآمد کرنا ہوگا ۔کھلاڑی بیرون ملک دورہ کے دوران پاکستان کے ایمبیسڈر ہوتے ہیں اور ان کا طرز عمل بہترین ہونا چاہئے ۔صادق محمد نے کہاکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہونے کی وجہ سے مجھے کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ ہے اور اگر ہیڈ کوچ میری ضرورت محسوس کرے گا تو میں کھلاڑیوں کو ان کی خوبیوں اور خامیوں سے بھی اگاہ کروں گا اور خامیوں کو بہتر کرنے کے لئے مشورہ دوں گا ۔صادق محمد نے کہاکہ پاکستان کی وجہ سے مجھے پوری دنیا میں شہرت اور عزت ملی ہے اور میرا فرض ہے کہ اپنے تجربہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچاؤں ۔ایک سوال کے جواب میں صادق محمد کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے نئے چیئرمین احسان مانی انتہائی تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھی ہیں ۔وہ نہ صرف بورڈ کی ایڈمنسٹریشن کو کنٹرول کرنا جانتے ہیں بلکہ بورڈ کے تمام مالی معاملات پر بھی ان کی نظر ہوگی اور مجھے پورا یقین ہے کہ ان کے دور میں پی سی بی میں ہر فیصلے میرٹ پر ہوں گے اور ٹرنسپیرنسی نظر آئے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی