انگلینڈ اور بھارت کا اور آخری ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

انگلینڈ اور بھارت کا اور آخری ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

لندن (آئی این پی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ (آج)جمعہ سی11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائیگا۔ میزبان انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پانچویں ٹیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پانچواں ٹیسٹ سیریز کا آخری ہونے کے ساتھ ایلسٹر کک کے ٹیسٹ کیریئر کا بھی آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔ایلسٹر کک نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ ان کے کیریئر کا بھی آخری ہوگا، اس کے بعد وہ ٹیسٹ میچز کیلئے اپنی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انگلینڈ نے بھارتی ٹیم کو چوتھے میچ میں 60رنز سے شکست دیکر نہ صرف میچ میں کامیابی حاصل کی بلکہ پانچ میچوں کی سیریز میں بھی 3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

اس سے قبل بھارت نے کم کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 203رنز سے شکست دی تھی۔ بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو رؤٹ نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور پرعزم ہے کہ بھارت کو پانچویں اور آخری میچ میں بھی شکست دے گی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف شیڈول پانچویں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پہلے ہی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے ، جیمز ونس کو ڈراپ کر دیا گیا جبکہ کرس ووکس اور اولی پوپ کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے، ووکس انجری مسائل کے باعث چوتھا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، بھارت کے خلاف پانچواں ٹیسٹ سٹار انگلش بلے باز ایلسٹرکک کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا، انہوں نے چوتھے ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ (آج) جمعہ سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، سٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، ایلسٹرکک، ثام کیورن، کیٹن جیننگز، اولی پوپ، عادل رشید، بین سٹوکس اور کرس ووکس پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی