جیمز اینڈرسن کو بطور فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے 5 وکٹوں کی ضرورت

جیمز اینڈرسن کو بطور فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے 5 ...

لندن(آن لائن)سٹار انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سابق آسٹریلوی باؤلر گلین میگراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) جمعہ سے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں میگراتھ کو زیادہ وکٹوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیں گے، اگر اینڈرسن کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر بن جائیں گے، میگراتھ نے 563 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ اینڈرسن کی وکٹوں کی تعداد 559 ہے۔اس وقت اینڈرسن زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں، متھایا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی