ٹاؤن ہال اور ریلوے سٹیشن پر یوم دفاع کی تقریبات ، پولیس دستوں نے سلامی پیش کی

ٹاؤن ہال اور ریلوے سٹیشن پر یوم دفاع کی تقریبات ، پولیس دستوں نے سلامی پیش کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے لاہور ریلوے سٹیشن پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر، انسپکٹرجنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر تھے۔ ریلوے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور تقریب کے مہمانان خصوصی کو گارڑ آف آنر بھی پیش کیا اس کے علاوہ ریلوے پولیس کے بینڈ نے قومی ترانوں کی خوبصورت دھنیں بجا کر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر اور انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے اپنی جانیں قربان کرکے قوم کو سرخرو کر دیا۔دریں اثناء ہلالِ استقلال کی تقریب جناح ہال لاہور میں ہوئی مےئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ مہمانِ خصوصی کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔ گروپ کیپٹن پی اے ایف ظفر الاسلام، لیفٹیننٹ کمانڈر نیول عبدالباسط،اسٹیشن کمانڈر پاک آرمی، ڈی جی رینجر پنجاب ، سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ، کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق، چیف آفیسر، مسعود محمود تمنا، پی ایس او ٹو مےئر لاہور میاں وحید الزمان ، ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑہ اور دیگر افسران نے مہمانِ خصوصی کو خوش آمد ید کہا۔مےئر لاہور نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب چالاک دشمن نے ہمارے ملک پر حملہ کیا تو لاہور کے شہریوں نے اپنی نیندیں نچھاور کرکے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جانبازی اور جوانمردی کا ثبوت دیا۔
تقریب