یوتھ اولمپک گیمز، تیاریوں کے حوالے سے 10ستمبرکو اجلاس پی ایس بی میں ہوگا

یوتھ اولمپک گیمز، تیاریوں کے حوالے سے 10ستمبرکو اجلاس پی ایس بی میں ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی)ایشین گیمز میں قومی ٹیموں کی کارکردگی اور آئندہ ماہ اکتوبر میں کھیلی جانے والی یوتھ اولمپک گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے 10 ستمبر پیر کو ایک خصوصی اجلاس پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہوگا، جس پاکستان صدارت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار کے مطابق اجلاس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں اور اجلاس میں میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن اور سیکرٹری جنرل خالد محمود سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے اعلی احکام شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے تجویز بھی پیش کی جائیں گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی