قوم نے یکجا ہو کر کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی،جسٹس(ر) میاں محبوب

قوم نے یکجا ہو کر کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی،جسٹس(ر) میاں محبوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)جنگ ستمبر1965ء کے دوران پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجان ہو کر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا۔ہمارا جذبۂ ایمانی اور باہمی اتحاد دشمن کیخلاف ہمارے سب سے موثر ہتھیار ہیں۔ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو برقرار رکھنا ہے۔ ان خیالات کااظہار سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، لاہور میں ’’ یوم دفاع پاکستان ‘‘کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ اس تقریب کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پرممتاز دانشور و دفاعی تجزیہ کار بریگیڈ یئر(ر) حامد سعید اختر، نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شعبہ خواتین کی کنوینر بیگم مہناز رفیع، کرنل(ر) محمد شہباز، مسلم لیگی رہنما رانا محمد ارشد، معروف کشمیری رہنما و صدر نظریۂ پاکستان فورم آزادکشمیر مولانا محمد شفیع جوش، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان، بیگم صفیہ اسحاق، پیر سیدنوبہار، پروفیسر محمد اظہر میاں ، پروفیسر ندیم رسول، شہزاد خان، عامر کمال صوفی، فاروق خان آزاد، اساتذۂ کرام اور طلباوطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کی کثیر تعداد موجود تھی