یو م دفاع پرکامسیٹس یونیورسٹی کی امن واک ،شجرکاری مہم ،30ہزار پودے لگائے گئے

یو م دفاع پرکامسیٹس یونیورسٹی کی امن واک ،شجرکاری مہم ،30ہزار پودے لگائے گئے

لاہور(پ ر)6ستمبر، یوم دفاع پاکستان کے موقع پر عوام الناس کو شریک کرنے اور ماحول کے تحفظ کیلئے اپنی کوششوں کے تسلسل میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد(CUI) نے " ایک درخت اپناؤ، مستقبل کیلئے ایک درخت" کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جس میں تقریباً1500 پودے لگائے گئے۔پاکستان کے دفاع کیلئے شہداء کی دی گئی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے یوم شہداء منانے کیلئے ایک امن واک کا اہتمام بھی کیا گیا جو یونیورسٹی کے داخلہ گیٹ سے شروع ہو کر جنید زیدی سینٹرل لائبریری پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس سے قبل14 اگست2018 کو 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر CUI نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(CDA) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے تعاون سے درخت لگانے کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا جس میں کورال چوک کے مقام پر تقریباً 2500 پودے لگائے گئے تھے۔ CUI کے سات کیمپسز بشمول اسلام آباد،لاہور، واہ، اٹک، ساہیوال، وہاڑی اور ایبٹ آباد میں کل30,000سے زائد پودے لگائے گئے ۔ اس موقع پر CUI کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمرنے ان پودوں کو دو سال کیلئے تحفظ فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا تاکہ یہ پودے تناور درخت بن جائیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی بھی حوصلہ افزائی کی اور یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی ایسی سرگرمیوں کے ذریعے سماجی ترقی اور رضاکارانہ طرز عمل کی روح پھونکنے کے اہم کردار کی تائید کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1