6ستمبر کو افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،محتشم رضا کھوکھر
لاہور( نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی جاپان یوتھ ونگ کے صدر محتشم رضا کھوکھرنے کہا ہے کہ چھ ستمبر1965 کوافواج پاکستان نے دشمن کوکاری ضرب لگا کرمنہ توڑجواب دیا جوبھارت کی آنے والی کئی نسلیں یاد رکھیں گی ،پوری قوم شہدا کی قربانیوں پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے،پاک فوج ملک وقوم کی بقا اورسلامتی کی ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘‘ہمیں پیارہے پاکستان سے’’،ملک وقوم کی سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے ہمارا فخر ہیں اورشہدا کی قربانیاں قوم کیلئے مشعل راہ ہیں اورآج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم اپنے عظیم شہدا کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دینگے اوراپنے پیارے وطن کے تحفظ،سالمیت اوردفاع کیلئے اسی جذبے اورعزم کوہمیشہ قائم رکھیں گے جس کا مظاہرہ پوری قوم نے چھ ستمبر1965 کی جنگ کے دوران کیا تھا۔