عام آدمی کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

عام آدمی کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

 لاہور(سٹی رپورٹر)کے ای ایم یو میں الزائمر اور دماغی امرض کے سلسلے میں سیمینار کا انعقا د کیا گیا جسکی مہمان خصوصی وزیر صحت پروفیسر یاسمین راشد تھیں اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ دورحکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے کے ای ایم یو کی ٹیچنگ فیکلٹی کو معیاری ریسرچ پر توانائیاں صرف کرنے کا کہا ۔ پروفیسر یاسمین راشد نے کہا کہ میں ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے آپ سب کا حصہ ہوں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہمیں عام آدمی کو سہولیات دینا ہیں میں آپ سے توقع کروں گی کہ تبدیلی کے لئے آپ میرا ساتھ دیں گے دنیا میں وہ ہی ملک مضبوط ہوتے ہیں جسمیں عام آدمی اور مڈل کلاس کو سپورٹ کیا جاتا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں بتائیں کے عام آدمی کے کیا مسائل ہیں ہم عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔ اس موقع پر وی سی کے ای ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عوامی آگاہی سیمینار وقت کی ضرورت ہیں اس سلسلے میں بطور ڈاکٹر ہمیں مریض و لواحقین کو آگاہی دلوانا ہوگی ۔ مقررین نے کہا کہ الزائمر بڑھاپے کی بیماری ہے مگر اب نوجوان بھی اس میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اسکی بروقت آگاہی اور تدراک کے لئے مستند معالجین سے رجوع ضروری ہے ۔اس موقع پر صد ر PMA پروفیسر اشرف نظامی، ڈاکٹر حسین جعفری سیکٹری جنرل الزائمر ز پاکستان ، پروفیسر ارشاد قریشی رجسٹرار کے ای ایم یو ، پروفسر سید اصغر نقی ڈین کے ای ایم یو ، پروفیسر ساجد عبید اللہ ، پروفیسر آفتاب آصف ، تمام ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس اور فیکلٹی ممبران کے ای ایم یو نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1