65ء کی جنگ میں قائد اعظم کے ایمان ، اتحاد اورتنظیم کی عظیم مثال دیکھنے کو ملی،ارشد محمود

65ء کی جنگ میں قائد اعظم کے ایمان ، اتحاد اورتنظیم کی عظیم مثال دیکھنے کو ...

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) پاک فوج اور قوم ناقابل تسخیرہے اور اس کی طرف ناپاک ارادوں سے دیکھنے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن(اولڈ کیمپس) میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ارشد محمود، وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد ،مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان،فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بھرپور جوش وجذبے سے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ارشد محمود نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں قائد اعظم کے ایمان ، اتحاد اورتنظیم کی عظیم مثال دیکھنے کو ملی جس کی بدولت ہم نے اپنے سے پانچ گنا بڑی فوج کو شکست فاش دی۔

ارشد

مزید : میٹروپولیٹن 1