سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تقریبات

سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تقریبات

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تقریبات کا انعقاد،جلسے جلوس ریلیاں ،قرآن خوانی محافل منعقد کی گئیں۔پاک افواج کی جراء ت و بہادری کی داستانیں دنیا بھر میں اپنا مقام رکھتی ہیں۔بھارت کی انتہاء پسندی اور پاکستان کے خلاف سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار اسنی تحریک کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبد الرسول خان میجر سرور شہید کے مزار پر قرآن خوانی شہداء یوم دفاع پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرشیخ محمد نواز قادری ، علامہ شفاقت ہمدمی ، علامہ سرفراز سیالوی، علامہ وقاص سلطانی ، علامہ جہانگیر نعیمی ، قاری وارث و یگر نے کہاکہ پاکستان کے غیرت مند عوام اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،شہدا پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔امریکہ بھارت سمیت ہر دشمن کے منفی عزائم زمین بوس کر دیں گے،تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔پاک افواج نے ہر محاذ پر اسلام اور پاکستانی کی خود مختاری کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔خطے کے پائیدا ر امن کیلئے امریکہ کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہو ں گی۔پاکستان ایک خود مختار اور اٹیمی صلاحیت کا ھامل ملک ہے جسے بھارت یا کوئی دوسری طاقت دھمکی دھونس اور جا رحیت سے نہیں دیا سکتی۔بھارت مقبوضہ کشمیر اپنی افواج کے زریعہ سے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔بھارت پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کر کے پاکستان کے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔عالمی طاقتوں کو چاہئے کہ وہ بھارت کی اس ہت دھرمی اور انتہاء پسندی سے باز رہے۔بھارت وطن عزیز پاکستان کے خلاف آبی جارحیت بند کرے ورنہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا،حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائے

مزید : میٹروپولیٹن 1