امریکہ بھارت پر مہربان ، حساس دفاعی ٹیکنالوجی اور ڈرون فراہم کرنے کا معاہدہ

امریکہ بھارت پر مہربان ، حساس دفاعی ٹیکنالوجی اور ڈرون فراہم کرنے کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) امریکا اور بھارت کے درمیان اہم فوجی معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت بھارت امریکا سے حساس دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرسکے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیر دفاع جیمس میٹس بھارت نے گزشتہ روزبھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا ستھارامان سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سیاسی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔جیمس میٹس اور نرملا ستھارامان نے اہم فوجی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت بھارت امریکی حساس دفاعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرسکے گا اور امریکہ سے ڈرون طیارے بھی حاسل کر سکے گا۔ بعد ازاں بھارت اور امریکا کے وزرا دفاع و خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے سے امریکا بھارت کو جدید ہتھیار فروخت کرسکے گا۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جم میٹس کے دورہ بھارت کے دوران ممکنہ طور پر بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی راہ ہموار ہو گئی۔ مائیک پومپیو نے دفاعی معاہدے پر دستخط کو "بڑا قدم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکا بھارت کو جدید ہتھیار اور ڈرونز فراہم کرسکے گا۔۔بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے فارن ہیڈز کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے اور 2019 میں بھارت کے مشرقی ساحل پر مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا روسی ہتھیاروں کی خریداری پر بھارت کو سزا دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سرحدی دہشتگردی روکنے کے لیے دونوں ممالک کا ایک نظریہ ہے، امریکا نے نیوکلیئرسپلائی گروپ میں بھارت کی شمولیت کیلیے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے

مزید :

صفحہ اول -