ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کی راہ پر چلنے کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ،شہبازشریف

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کی راہ پر چلنے کیلئے سب کا متحد ہونا ...

لاہور (آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور تعمیروترقی کی راہ پر بڑھنے کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باٹا پور پر میں1965ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے موقع پر کیا۔شہباز شریف نے کہاکہ6ستمبر1965ء کو افواجِ پاکستان نے ملک و قوم کی بقاء کیلئے راہ حق میں اپنی قربانیاں پیش کرکے کارنامے سرانجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو جو حب الوطنی کی مثال پوری قوم اور افواج پاکستان نے مل کر قائم کی اس کی نظیر نہیں ملتی۔

شہبازشریف

مزید : صفحہ اول