24پاکستانی طالبعلم ماسٹرڈگری کیلئے چین روانہ

24پاکستانی طالبعلم ماسٹرڈگری کیلئے چین روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستانی طلباء کے لیے ان ہیرٹ آف پاک، چائنہ فرینڈشپ اسکالرشپ، ہنڈرڈ ٹیلنٹ اسٹڈی فنانسنگ پروگرام کے تحت چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی )کے وظائف پاک۔ چین تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے 24پاکستانی طلباء کوٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ کے متعدد شعبہ جات میں ماسٹرز کے وظائف کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ارشد علی ، جنرل منیجر سی آر بی سی لی زہی ہوئی اور وظیفہ پر ماسٹرز کرنے کے لیے جانے والے طلباء نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر بنوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی میں وظیفہ پر جا کر اعلی تعلیم حاصل کرنا جہاں پاکستانی طلباء کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہیں طلباء کے پاس یہ نادر موقع ہے کہ وہ چین کی اقتصادی ترقی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں ۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین میں اپنے قیام کے دوران چینی قوم کی محنت کی عادت اور ڈسپلن ضرور سیکھیں جس کی بدولت چین نے اقتصادی ترقی کی ہے ۔ انھوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو چین میں پاکستان کے سفیرکا کردار ادا کرنا چاہئے اور پاکستان کی مثبت تصویر کشی کرنی ہے ۔ انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بھی پاک۔ چین دوستی کا سفیر سمجھتے ہیں کیونکہ چین نے خود کو پاکستان کا ایک بااعتماد دوست ثابت کیا ہے ۔ سی آر بی سی کے وظائف کی فراہمی کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر بنوری کا کہنا تھا کے یہ وظائف سی پیک کے پراجیکٹ کی تکمیل میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
طلبہ چین روانہ

مزید :

علاقائی -