شہزادہ احمد بن عبدالعزیزکی سعودی شاہی خاندان میں اختلافات کی تردید

شہزادہ احمد بن عبدالعزیزکی سعودی شاہی خاندان میں اختلافات کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آئی این پی )سعودی فرمانروا شاگہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیزالسعود نے خاندان میں اختلافات کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا،میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا، سیکیورٹی اور سلامتی کیلیے بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے فیصلے کرنادرست ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیزالسعود نے لندن میں ان کے بیان پرخاندان میں اختلافات کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیاہے۔سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی سے جاری ہونے والے شہزادہ احمد بن عبدالعزیزالسعود کے بیان میں انھوں نے کہا ان کے بیان کو غلط سمجھاگیا۔

انھوں نے لندن میں مظاہرین پر واضح کیا تھا کہ ریاست کے فیصلوں کے ذمے دار بادشاہ اور ولی عہد ہیں۔شہزادے نے کہا ریاست کی سیکیورٹی اور سلامتی کیلیے بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے فیصلے کرنادرست ہے

مزید :

علاقائی -