شاہ کوٹ‘ ٹائر پھٹنے سے پولیس موبائل الٹ گئی،5اہلکار زخمی

شاہ کوٹ‘ ٹائر پھٹنے سے پولیس موبائل الٹ گئی،5اہلکار زخمی

شاہ کوٹ (صباح نیوز)شاہ کوٹ میں پولیس موبائل الٹنے سے 5اہلکار زخمی ہوگئے ۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر ٹائر پھٹنے سے پولیس کی موبائل الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں5 اہلکار زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتا ل منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق موبائل اسپیشل ڈیوٹی پر فیصل آباد سے لاہور جا رہی تھی، زخمی اہلکاروں میں سے دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی