مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل عالمی امن اور سلامتی کیلئے نا گزیر ، ملیحہ لودھی

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل عالمی امن اور سلامتی کیلئے نا گزیر ، ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل عالمی امن اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے،انسانی حقوق کی پامالی اور سیاسی و اقتصادی ناکامی سے امن ممکن نہیں ،اس لئے عالمی برادری قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ثقافتی امن پر ہونے والے فورم سے گزشتہ روز خطاب میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ممالک مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کرنے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل عالمی امن اور سلامتی کیلئے ضروری ہے۔
،ان مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،اگر مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو نظر انداز کیا گیا تو امن کا خواب خواب ہی رہ جائے گا۔
ملیحہ لودھی

مزید :

علاقائی -