چیئرمین سینٹ نے بطورصدربورڈ آف گورنرزکی ذمہ داریاں سنبھال لیں

چیئرمین سینٹ نے بطورصدربورڈ آف گورنرزکی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کوئٹہ(آن لائن) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارپارلیمنٹرسروسز(پپیس )کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بطورصدربورڈ اآف گورنرز( پیپس) کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں ۔صادق سنجرانی 3سال تک بطور صدربورڈآف پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسزذمہ داریا ں سرانجام دیں گے۔اس حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز( پیپس) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انہوں نے صادق سنجرانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔

چیئرمین سینٹ

مزید : صفحہ اول