تعلیم وسستی رہائش فراہم کرنا حکومتی منشور میں شامل ہے، خسرو بختیار
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، توانائی اور سستی رہائش کی فراہمی حکومتی منشور کا اہم حصہ ہے۔وزارت منصوبہ بندی اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات کی جس میں نئی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور مختلف شعبوں میں جاری اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر خسروبختیار نے کہاک کہ تعلیم، صحت، توانائی اور سستی رہائش میں اصلاحات اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں جدید انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کو جدید بنانے کا جامع منصوبہ بنا رہی ہے جس میں یلوے اور شاہراہوں کی جدت قومی ٹرانسپورٹ پالیسی کا اہم جزو ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے نئی حکومت کے وڑن اور ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خسرو بختیار