سیکیورٹی خدشات ‘پولیس ‘ رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن

سیکیورٹی خدشات ‘پولیس ‘ رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آن لائن)نیشنل ایکشن پلان کے تحت محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے سخت حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کا شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، مسافر خانوں، بس اڈوں سرائے خانوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کی کڑی تلاشی ، محرمم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا گشت و گھر گھر تلاشی، سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد زیر حراست، مزید تفتیش جاری ہے، امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے سکھروہڑی کے اہم چوراہوں، امام بارگاہوں کے اردگرد علاقوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کی سے منسلک تمام گلیوں میں بھی سرچنگ لی گئی، ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا نے بتایا ہے کہ کامبنگ آپریشن و اسنیپ چیکنگ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -