خیبر پختونخواہ میں لوڈشیڈنگ اسد قیصر کا اظہار تشویش

خیبر پختونخواہ میں لوڈشیڈنگ اسد قیصر کا اظہار تشویش

اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیبرپختونخواہ میں لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو)کے اعلی حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ صوابی سمیت کے پی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں کی جائیں۔پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو)، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)کے اعلی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوابی اور خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کم ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوابی میں بجلی کی طلب 500 میگا واٹ ہے اور اس کو صرف 180 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

۱سد قیصر

مزید : علاقائی