جلد سعودی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کریں گے، عبدالرزاق داود

جلد سعودی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کریں گے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے دعوی کیا ہے کہ بہت جلد سعودی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔انہوں نے یہ بات سعودی نائب وزیر تجارت کی قیادت میں اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے بعد کہی۔ عبدالرزاق داد نے کہا کہ سعودی وزیر اور سرمایہ کاروں کے وفد سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔سعودی عرب کے سفیرنواف المالکی نے بھی ملاقات کو مثبت اورخوش آئند قرار دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ملاقات کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کار ہائیڈرو کیمیکل، فوڈ، زراعت اوردیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔نواف سعید المالکی نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستانی تاجروں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بتایا کہ سعودی سرمایہ کارپٹرو کیمیکل اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں
عبدالرزاق داود

مزید :

علاقائی -