ڈ ی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پلانٹ فارپاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

ڈ ی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پلانٹ فارپاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

اسلام آباد(آئی این پی )ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ نے پلانٹ فار پاکستان کے شجر کاری میں اسلام آباد ائیر پورٹ پر پودا لگاتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ جمعرات کو سول ایویشن اتھارٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، پلانٹ فارپاکستان کے تحت ملک کے تمام ائیر پورٹس پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا، ڈی جی سی اے اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر پودا لگا کر مہم کا آغاز کرتےّ ہوئے کہا زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر مہم میں بھرپور شرکت کریں، ائیر پورٹس انتظامیہ کو ہدایت کی جاچکی ہیں کہ زیادہ پودے لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں ۔

مزید : علاقائی